• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسلام پرامن ترین مذہب:یونیسکو نے بیان جھوٹا قرار دیدیا

شائع July 11, 2016

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے ’اسلام کو پرامن ترین مذہب‘ قرار دینے کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

یونیسکو کی ویب سائٹ پر جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس کا انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن سے کبھی کوئی تعلق رہا ہے۔

— بشکریہ یونیسکو ویب سائٹ
— بشکریہ یونیسکو ویب سائٹ

بیان کے مطابق تنظیم عالمی سطح پر بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے کی ذمہ داری انجام دیتی ہے اور برابری کی بنیاد پر تمام تمام روایات اور عقائد کا احترام کرتی ہے۔

قبل ازیں یونیسکو کے حوالے سے یہ میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھی کہ اس نے انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تمام مذاہب کے 6 ماہ کے مطالعے اور تجزیے کے بعد اسلام کو دنیا کا سب سے زیادہ پرامن مذہب قرار دیا ہے۔

یونیسکو کا حوالہ دیتے ہوئے اس حوالے سے جعلی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے تقابلی مطالعے کے وِنگ کے سربراہ روبرٹ میک گی کا پریس کانفرنس کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’تمام مذاہب کے مطالعے اور تجزیے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پرامن مذہب ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024