• KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am
  • KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am

شریعہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے 2 فیصد ٹیکس چھوٹ

شائع July 11, 2016

کراچی: وفاقی حکومت نے اسٹاک مارکیٹ میں درج یا اندارج شدہ (لسٹڈ) شریعہ کمپلائنٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے 2 فیصد ٹیکس چھوٹ متعارف کرا دی، فنانس ایکٹ 2016 میں منظور کی گئی اس رعایت کا مقصد ملک میں اسلامی کیپٹل مارکیٹ اور ربا سے پاک معیشت کو فروغ دینا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق درج یا اندارج شدہ شریعہ کمپلائنٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے 2 فیصد ٹیکس چھوٹ کی سہولت کو حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں کی درخواستوں کو جانچنے کے معیار کی شرائط کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر ترتیب دیا جائے گا۔

تاہم صرف ایسی درج یا اندارج شدہ کمپنیاں جن کی تمام آمدنی صرف مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں سے حاصل ہوتی ہو، جن کمپنیوں نے اپنی گزشتہ تین سالوں کی ٹیکس شدہ آمدنی ظاہر کردی ہو اور گزشتہ پانچ سالوں کے ڈیویڈنڈ ادا کردیے ہوں، اس ٹیکس چھوٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکیں گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق ٹیکس کی اس رعایت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندارج کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ میں وسعت پیدا ہوگی، مارکیٹ میں سرمائے میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ شریعہ کمپلائنٹ درج یا اندارج شدہ کمپنیوں میں اضافے سے اور کمپنیوں کے فری فلوٹ میں اضافے سے مارکیٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں کمی واقع ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اضافی براہ راست اور بلواسطہ ٹیکسوں سے حکومتی محصولات میں بھی اضافہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025