• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہندوستان میں طوفان سے 22 افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر

شائع July 11, 2016
الہٰ آباد میں بچے طوفان کے پانی میں کھیل رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
الہٰ آباد میں بچے طوفان کے پانی میں کھیل رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

نئی دہلی: پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے باعث 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ایک 70 ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر بھی مجبور ہوئے جبکہ ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ مون سون کی بارشیں زراعت کے لیے ضروری ہیں، لیکن 6 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اوسط سے 35 فیصد زائد بارشیں ہوئیں جس کے باعث ہلاکتیں اور تباہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 ہلاک

طوفانی بارشوں کے باعث ریاست مدھیا پردیش میں 20 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ دریائے نرماڈا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث اب تک 70 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں طوفانی بارشوں سے متاثرہ شہری علاقوں میں پھنسے افراد کو ہوا والی کشتیوں کے ذریعے بحفاظت طریقے سے منتقل کر رہی ہیں جبکہ فائر ٹیمیں بھی اس صورتحال میں سامنے آکر طوفان سے متاثرہ گاؤں سے خواتین و بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

ریاستی دارالحکومت بھوپال میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بسنت سنگھ نے کہا کہ بارشوں اور طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کیمپس لگائے جارہے ہیں، جبکہ وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ صحت متاثرین میں دوائیاں بھی تقسیم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک

حکام کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث ریاست آسام میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ سَربنندا سنووال کی جانب سے متعلقہ حکام کو متاثرین میں خوراک و ادویات اور کپڑے تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024