• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جہلم کا تاریخی قلعہ آج بھی توجہ کا مرکز

شائع July 11, 2016

مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والا جہلم کا قلعہ روہتاس آج بھی اپنے وجود کو قائم رکھا ہوا ہے، جہاں کی خوبصورتی اور تاریخی فن تعمیر کو دیکھنے کیلیے ناصرف ملکی، بلکہ غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔

تاریخی اہمیت کا حامل قلعہ روہتاس جہلم سے 16 کلومیٹر، جبکہ راولپنڈی سے 80 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

اس قلعہ کو شیرشاہ سوری نے سولہویں صدی میں تعمیر کروایا گیا تھا۔

ایک روایت کےمطابق اس قلعے کی تعمیر 4 سال31 دن میں مکمل ہوئی جس میں کم وبیش 3 لاکھ افراد نے حصہ لیا تھا۔

شیر شاہ سوری نے قلعہ روہتاس ہمایوں کی متوقع واپسی روکنے اور گھکڑوں پر نظر رکھنے کے لیے تعمیر کروایا تھا۔

قلعے کے اندر جنگی حکمت عملی کے پیش نظر بارہ دروازے بنائےگئے ہیں اور اب اس قلعے کو عالمی ادارے یونیسکو نے اپنی نگرانی میں لے رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024