• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

داعش کا حملہ، روسی ہیلی کاپٹر تباہ

شائع July 10, 2016

تدمر: شدت پسند تنظیم داعش نے شام میں روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے جبکہ اس ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا میزائل بردار جنگی ہیلی کاپٹر شام کے شہر تدمر (پلمیرا) کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے اسے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔

اسی دوران ہیلی کاپٹر پر حملے کا منظر فلم بند بھی کیا جا رہا تھا۔

عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جبکہ وہ فضاء میں کئی قلابازیاں کھانے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ’بمباری کیلئے موسم خوشگوار ہے‘

داعش کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا ہیلی کاپٹر داعش کے خلاف کارورائی کے بعد واپس جا رہا تھا جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں : بشار الاسد کا 4 سال میں پہلا غیر ملکی دورہ

روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی تصدیق کی جبکہ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار روس کے دونوں پائلٹ بھی مارے گئے۔

داعش نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کے قریب روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا، حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے پائلٹس میں 51 سالہ کرنل رفغت حبیب العین اور 24 سالہ لیفٹیننٹ ایونگی دولگین مارے گئے۔

روس کے خبر رساں ادارے آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق کرنل رفغت حبیب العین انتہائی ماہر ہوا باز تھے، وہ 1989 سے قبل افغان جنگ میں شریک رہے تھے جبکہ وہ 1996 میں چچنیا کی لڑائی میں بھی شریک ہوئے تھے، 2008 میں جارجیا سے جنگ میں وہ کئی ریسکیو آپریشن میں تعینات رہے اور زخمی فوجیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

24 سالہ سالہ لیفٹیننٹ ایونگی دولگین کی گزشتہ برس کی شادی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ روس نے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرتے ہوئے 9 ماہ قبل شام اور عراق میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

جس وقت روس نے حملے شروع کیے تھے اسی وقت امریکا نے اس پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا تھا کہ روس ان فضائی کارروائیوں میں داعش کے بجائے بشارالاسد کے مخالفین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں روسی کارروائی،امریکا کو تشویش

مغربی اتحاد کے بعد روس نے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرنا شروع کیے تھے۔

واضح رہے کہ داعش نے جون 2014 میں شام اور عراق میں وسیع رقبے پر قبضہ کرکے وہاں خود ساختہ خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور ابوبکر البغدادی کو اپنا خلیفہ مقرر کیا تھا۔

جس کے بعد امریکا نے اگست 2014 میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی مملاک شامل ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024