• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستانی فوج کے ہاتھوں 17 کشمیری ہلاک

شائع July 10, 2016
احتجاج کے دوران نوجوان  پاک فوج کے نشان اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے نظر آئے— فوٹو: اے پی
احتجاج کے دوران نوجوان پاک فوج کے نشان اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے نظر آئے— فوٹو: اے پی

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

خیال رہے کہ حزب المجاہدین کے 22سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی کو ہندوستانی فوج نے 2 روز قبل مقابلے میں نشانہ بنایا تھا، برہان مظفر وانی کی ہلاکت کی خبر پورے کشمیر میں بہت تیزی سے پھیلی جبکہ نوجوانوں کی جانب سے شدید رد عمل بھی دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ روز برہان مظفر وانی کی گزشتہ روز نماز جنازہ پر احتجاج شروع ہوا تھا، جس میں سیکیورٹی فورسز اور نوجوانوں میں تصادم ہوا تھا۔

نوجوانوں کی جانب سے فورسز پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ ہندوستانی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے آنسو گیس استعمال کی مگر احتجاج کنٹرول نہ ہونے پر فائرنگ کی جس کے بعد کئی افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز کے دوران احتجاج میں 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 200 زائد زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کشمیر میں اتوار کے روز بھی ہڑتال ہے، تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکیں بھی سنسان ہیں، فوج نے بھی کشمیر میں کرفیو نافذ کیا تاکہ نوجوانوں کے احتجاج کو روکا جا سکے لیکن کئی مقامات پر نوجوانوں کی جانب سے ٹولیوں کی صورت میں احتجاج دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر برھان مظفر وانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو مسلح جدوجہد کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی.

یہ بھی پڑھیں : 21سالہ کشمیری کی ہندوستان مخالف ویڈیو

خیال رہے کہ برہان مظفر وانی کے بھائی محمد خالد وانی کو گزشتہ سال 14 اپریل 2015 کو ہندوستانی فوج نے ترال کے علاقے میں ایک 'جعلی مقابلے' میں ہلاک کر دیا تھا. خالد حسین ایم ایس کے طالب علم تھے ان کے ہمراہ ان کے ایک دوست بھی ہلاک ہوئے تھے۔

برہان مظفر وانی کے والد مظفر احمد وانی کا کہنا تھا کہ خالد گھر سے اسی وقت گیا تھا، اس کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔

ہندوستانی فوج کی جانب سے حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر کی کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ہندوستانی فوج 'مجاہدین' کی تصاویر سامنے آنے پر پریشان

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کے کشمیر میں حالیہ دنوں میں ایک بار پھر مسلح جدو جہد تیز ہو گئی ہے، کچھ عرصہ قبل بھی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلح حریت پسندوں کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

کشمیر میں ہندوستانی فوج پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جن میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔

ایک ہفتہ قبل ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان کی ہلاکت پر بارہ مولا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان: کشمیری نوجوان کی ہلاکت پر مظاہرے

پولیس حکام نے نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والا نوجوان کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم ’حزب المجاہدین‘ کا ڈویژنل کمانڈر سمیر احمد وانی تھا۔

سمیر احمد وانی کپواڑہ میں ہونے والی 6 گھنٹے طویل مسلح جھڑپ میں نشانہ بنایا تھا جبکہ ایک شہری کا گھر بھی مکمل تباہ ہوگیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Khan Jul 10, 2016 03:32pm
Called him shaheed.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024