• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

انگور کا ایک خوشہ 11 لاکھ روپے میں فروخت

شائع July 9, 2016
جاپان میں روبی رومن نامی انگوروں کا ایک خوشہ 11 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا — فوٹو : اے ایف پی
جاپان میں روبی رومن نامی انگوروں کا ایک خوشہ 11 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا — فوٹو : اے ایف پی

انگور کا ایک دانہ کتنے کا آجائے گا یقیناً زیادہ سے زیادہ بھی دو سے پانچ روپے میں آپ اسے خرید سکتے ہیں، مگر کیا آپ اسے 36 ہزار روپے میں خریدنا پسند کریں گے؟

جی ہاں گزشتہ دنوں جاپان میں انگوروں کا ایک خوشہ لگ بھگ 11 ہزار ڈالرز (11 لاکھ 53 ہزار 130 پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا۔

جی ہاں یہ دنیا کا سب سے مہنگا انگوروں کا خوشہ تھا جو جاپان میں فروخت ہوا۔

فوٹو بشکریہ baneya فلیکر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ baneya فلیکر اکاؤنٹ

اس خوشے میں 30 دانے تھے اور خریدار کو لگ بھگ ہر دانہ 350 ڈالرز (ساڑھے 36 ہزار روپے سے زائد) کا پڑا۔

اور ہاں اتنی قیمت پر بھی آسانی سے خریدنے کا موقع نہیں ملا تھا بلکہ یہ پھل تو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا جس میں ایک شخص کامیاب رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس شخص نے ان انگوروں کو خریدا تھا وہ انہیں کھانے کی بجائے اپنی دکان میں خریداروں کو بطور تحفہ تقسیم کرے گا۔

انتہائی مہنگے فروخت ہونے والے انگوروں کو اس طرح پیک کیا گیا— اے پی فوٹو
انتہائی مہنگے فروخت ہونے والے انگوروں کو اس طرح پیک کیا گیا— اے پی فوٹو

یہ عا م سبز انگور نہیں تھے بلکہ سرخ رنگ کے تھے جنھیں روبی رومن کہا جاتا ہے اور جاپان میں یہ اسٹیٹس سمبل کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

صرف ایک جگہ اس کی کاشت ہوتی ہے اور اس طرح کے انگور پہلی بار 2008 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

اس انگور کے ہر دانے کا وزن کم از م بھی 20 گرام ہوتا ہے جبکہ چند خوش قسمت افراد ہی ان دانوں کو خرید پاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ پہلی بار نہیں کہ جاپان میں کوئی پھل حیرت انگیز قیمت پر فروخت ہوا ہو، درحقیقت اس ملک میں پھلوں کو ایک پرتعیش چیز سمجھا جاتا ہے اور اکثر تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ انگوروں کا استعمال موٹاپے کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے اور اس میں کافی صحت بخش اجزاءشامل ہوتے ہیں۔

تاہم پھر بھی ایک خوشے کے لیے آپ 11 ہزار ڈالرز خرچ کرنا پسند کریں گے؟

تبصرے (1) بند ہیں

sami Jul 09, 2016 11:46pm
In anguro kay peeche intna paisa serf karna bewakufi hae jo insaaniyat kay liye istemal me na ho.

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024