• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ومبلڈن: اعصام کی مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی

شائع July 8, 2016

کراچی: پاکستان کے نمبرون ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اعصام اور ان کی ساتھی قازقستان کی یاروسلوا شیویدووا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مارسین ماڑکوسکی اور سلوانیا کی کٹرینا سربوٹنیک سے ہوا۔

اعصام اور ان کی ساتھی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا۔

جبکہ دوسرے ہاف میں پاک۔ قازق جوڑی کو مارسین ماڑکوسکی اور کٹرینا سربوٹنیک کے ہاتھوں 6-3 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اعصام اور ان کی ساتھی شیویدووا نے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے آخری سیٹ 5-7 سے جیت لیا۔

اعصام الحق نے وملبڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔

۔

ایک گھنٹہ 49 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اعصام اور شیویدووا نے 94 پوائنٹس جبکہ حریف کھلاڑیوں نے 91 پوائنٹس حاصل کیے۔

اعصام اور شیویدووا سال کے تیسرے گرینڈ سلام ایونٹ کے لاسٹ فور میں کولمبیا کے رابرٹ فرح اور جرمنی کی انا لینا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اُدھر خواتین سنگلز فائنل میں دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز کا مقابلہ جرمنی کی اینجلک کربر سے ہوگا۔

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سرینا نے پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی روسی کھلاڑی سلینا ویسنینا کو شکست سے دوچار کیا اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسری جانب جرمن اسٹار اینجلک کربر، وینس ولیمز کو شکست دے کر فائنل میں پہچنے میں کامیاب ہوئیں۔


کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024