• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

میری عید یادگار بنانے والی 80 مسکراہٹیں

شائع July 8, 2016

جب میں توصیف میموریل اسکول (ٹی ایم ایس) کے ایک کلاس روم میں داخل ہوئی تو تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی، مجھے اس سے قبل بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

مگر پوری کلاس کھڑی ہوئی اور ہم آواز ہو کر مجھے خوش آمدید کہا — 'گڈ مارننگ ٹیچر!'۔ میں ہنس پڑی اور یوں مجھے تھوڑا اعتماد حاصل ہوا۔

دوسرے کمرے میں میری طرح کے رضاکار 'کمک پاکستان' کی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ یہ تنظیم کراچی یونیورسٹی کے 5 فارغ التحصیل طلبا نے 2008 میں قائم کی تھی اور تب سے یہ فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔

ہر سال 14 اگست کے دن کمک کی ٹیم جناح ہسپتال کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال میں جا کر بچوں میں یومِ آزادی کے حوالے سے تحائف تقسیم کرتی ہے اور ان کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تنظیم مختلف ہسپتالوں کے تعاون سے خون کے عطیات بھی اکٹھے کرتی ہے۔

رضاکار توصیف میموریل اسکول کے کلاس روم میں جمع ہیں۔
رضاکار توصیف میموریل اسکول کے کلاس روم میں جمع ہیں۔

ٹیم نے رضاکاروں کی دو روزہ سرگرمی کے بارے میں بریف کیا: کراچی کے 80 ایسے بچوں کو تنظیم کے تحت شاپنگ کروائی جانی تھی، جن کے والدین انہیں عید کے لیے نئے کپڑے خرید کر نہیں دے سکتے۔

زیادہ تر رضاکار پہلے بھی یہ کام کر چکے تھے لہٰذا پورے مرحلے سے واقف تھے۔ پہلے ہمیں بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات سمجھائے گئے اور اس کے بعد ہر رضاکار کو بچوں کا ایک گروپ دیا گیا۔

میرے ساتھ 3 مسکراتی ہوئی چھوٹی بچیاں بختاور، سیما اور فاریہ تھیں۔ اپنی نئی 'ٹیچر' سے مل کر ان کے چہرے کھل اٹھے تھے۔

دوسرے کمرے میں بچے خوشی سے اچھل کود میں مصروف تھے اور آنے والے لمحات کے بارے میں سوچ کر پرجوش تھے۔

بچے شاپنگ کے لیے پرجوش ہیں۔
بچے شاپنگ کے لیے پرجوش ہیں۔

میں نے بختاور سے پوچھا کہ اسے کس رنگ کا جوڑا چاہیے، تو ذہین بچی نے مسکراتے ہوئے کہا، "میں نے ابھی تو نہیں سوچا، پہلے ورائٹی دیکھوں گی پھر بتاؤں گی۔"

شاپنگ کے لیے کریم آباد جانے کے لیے کمک ٹیم نے کئی طرح کی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔ کچھ بچے رکشہ میں جانا چاہتے تھے تو کچھ گاڑی میں۔ راستے بھر میں بچے ایک گاڑی سے دوسری گاڑی تک باتیں کرتے رہے اور ہنستے رہے۔ شدید گرمی کے باوجود رضاکار اور بچے سب ہی پرجوش تھے اور عید کے منصوبوں کے بارے میں سوچ کر اور بھی زیادہ خوش۔

کریم آباد جاتے ہوئے۔
کریم آباد جاتے ہوئے۔

میں بچیوں کے ساتھ۔
میں بچیوں کے ساتھ۔

ہم پارکنگ لاٹ میں جمع ہوئے اور بچوں کو محفوظ رہنے کے بارے میں نکات بتائے۔ سیما نے مارکیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا، "کیا ہم اس مارکیٹ میں جائیں گے؟" میں نے اثبات میں جواب دیا تو اس کا چہرہ کھل اٹھا۔

ہم نے جیسے ہی بچوں کو چلنے کا اشارہ کیا تو پھر ہم پیچھے پیچھے تھے اور بچے آگے آگے۔

میں اور بچیاں ایک دکان میں داخل ہوئیں اور جائزہ لینا شروع کیا۔ مگر یہاں کچھ ایسا نہیں تھا جو ہمیں پسند آتا، سو ہم ایک دوسری دکان میں چلے گئے۔

بچے مارکیٹ جاتے ہوئے۔
بچے مارکیٹ جاتے ہوئے۔

رضاکار بچوں کو مارکیٹ لے جا رہے ہیں۔
رضاکار بچوں کو مارکیٹ لے جا رہے ہیں۔

میں بچوں میں موجود خریداری کی سمجھ بوجھ کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ سیما نے سب سے پہلے جوڑا پسند کیا، کڑھائی والی ایک لمبی قمیض۔

اس کے بعد فاریہ، اس نے کڑھائی والی سیاہ و سفید قمیض پسند کی۔ جب میں نے اس کا سائز چیک کیا اور وہ فٹ آئی، تو اس کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔

لیکن بختاور اب بھی ڈھونڈ رہی تھی۔ وہ تھوڑی پریشان تھی، مگر پھر اسے ایک خوبصورت جوڑا پسند آ ہی گیا۔ بل ادا کرنے کے بعد میں نے بچوں کو بیٹھ کر انتظار کرنے کے لیے کہا اور دوسرے گروپ کے ساتھ سرخ جوڑے کی تلاش میں شامل ہوگئی۔

بچیاں کپڑوں پر بحث کر رہی ہیں۔
بچیاں کپڑوں پر بحث کر رہی ہیں۔

کپڑوں کی ایک دکان میں۔
کپڑوں کی ایک دکان میں۔

میں یہاں پر یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ جب دکانداروں کو معلوم ہوا کہ یہ ایک فلاحی سرگرمی ہے تو انہوں نے نہ صرف برائے نام قیمت وصول کی، بلکہ دوسری دکانوں کے بارے میں بھی بتایا۔ اگر ہمیں کوئی چیز یا سائز نہ ملتا تو انہیں معلوم ہوتا تھا کہ کہاں سے ملے گا۔

مثال کے طور پر ایک گروپ کو ایک جوڑے کا چھوٹا سائز ڈھونڈنے میں مشکل ہو رہی تھی۔ چنانچہ 2 ٹیم ممبران نے مجھے 8 بچوں کے ساتھ رکنے کے لیے کہا اور خود تلاش میں نکل گئے۔ جب ہم ایک تنگ گلی میں پہنچے تو ایک اور ٹیم ممبر قریب سے گزری۔ میرے بتانے پر اس نے مشورہ دیا کہ میں آگے بڑھوں اور بچوں کو جوتے دلواؤں۔

بچیاں اپنے عید کے جوڑوں کے ساتھ۔
بچیاں اپنے عید کے جوڑوں کے ساتھ۔

ہمارا مقصد جاننے پر تمام دکانداروں نے بہت مدد کی۔
ہمارا مقصد جاننے پر تمام دکانداروں نے بہت مدد کی۔

بچوں نے سیلفی بھی بنوائی۔
بچوں نے سیلفی بھی بنوائی۔

ہمیں قریب ہی ایک دکان ملی۔ جب میں دکان میں داخل ہوئی تو سیلز مین نے حیران ہو کر کہا: "اتنے سارے بچے!"

میں نے انہیں ہمارا مقصد بتایا تو وہ ہمیں جوتے رعایتی دام پر فروخت کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ اب تک میری ابتدائی ہچکچاہٹ ختم ہوچکی تھی۔ یہ بچے اب میرے اپنے بچے تھے۔

بچے ایک دکان سے دوسری تک جاتے ہوئے ساتھ ساتھ رہے۔
بچے ایک دکان سے دوسری تک جاتے ہوئے ساتھ ساتھ رہے۔

جوتے پسند کیے جا رہے ہیں۔
جوتے پسند کیے جا رہے ہیں۔

خریداری کی جا رہی ہے۔
خریداری کی جا رہی ہے۔

بچے شاپنگ کے بعد خوش ہیں۔
بچے شاپنگ کے بعد خوش ہیں۔

کمک کی ٹیم رضاکاروں کے ساتھ۔
کمک کی ٹیم رضاکاروں کے ساتھ۔

بچوں کو ڈسپلے پر موجود جوتے بہت پسند آئے اور کافی وقت تک مختلف جوتے پسند کرنے کے بعد آخر سب بچوں نے جوتے خرید لیے۔

ایک ٹیم ممبر نے مجھے فون کیا اور کہا کہ واپس پارکنگ ایریا میں جمع ہونا ہے۔ وہاں ہم سب نے آپس میں اپنے تجربوں کا تبادلہ کیا۔ تمام رضاکار روزے سے تھے اس لیے واضح طور پر تھک چکے تھے، لیکن بچوں کی آںکھوں میں خوشی کی چمک نے ہماری ساری تکان دور کر دی۔

ہم واپس توصیف میموریل اسکول پہنچے، جہاں بچوں نے شاپنگ بیگز کھولے اور اپنی خریدی ہوئی چیزیں دکھائیں۔ تمام بچے ایک دوسرے کو اپنی چیزیں دکھانے کے لیے بیتاب تھے۔

کمک کی ٹیم نے اپنا مقصد پورا کر لیا تھا اور اس کا ثبوت یہ تصویر ہے.

انگلش میں پڑھیں۔

مہرالنساء

مہرالنساء صحافت کی ڈگری رکھتی ہیں اور فوٹوگرافی اور ادب میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: mehrunnisa@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

وسیم رضا Jul 08, 2016 12:09pm
شاباش ۔۔۔۔ یہ رپورٹ پڑھ کر دل مسرت سے بھر گیاہے۔ اللہ تعالےِ آپ کو سلامت رکھے اور یوں ہی دیپ سے دیپ جلتے رہیں تو جلد یہ ملک انسانوں کے رہنے لائق بن جائے گا۔
Asim Jul 08, 2016 01:45pm
GOOD, When i read this news about the comak team then i think to do some big
Shaikh Ahmed Jul 08, 2016 01:49pm
This is the true celebration of Eid....keep it up God Bless u and ur team.
ادریس Jul 08, 2016 02:13pm
قطرہ قطرہ مِل کر سمندر بنتا ہے۔
رحمت اللہ Jul 08, 2016 05:49pm
حقیقی خوشی ہی یہ ہے مجھے پڑھ کر اتنی خوشی ہو ا جو اس کام میں شامل ہے ان کے خوشی کا کیا حال ہو گا مجھے اس کا اندازہ ہی نہیں ہے واقع یہ حقیقی خوشی ہے
ak Jul 08, 2016 08:41pm
Good read and even better contribution to the deserved. I wish Dawn could publish it earlier (few days ahead of Eid) so that many of us adopt this idea.
FOZIA Jul 09, 2016 09:16am
Zaberdast,shabash kumak team aap logon nay boht zaberdast kam kia.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024