• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 ایرانی اہلکار ہلاک

شائع July 7, 2016

تہران: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایران کے 4 سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (آئی آر این اے) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مذکورہ واقعہ پاکستانی صوبے بلوچستان اور ایرانی کے صوبے سیستان کے درمیان سرحد کے قریب پیش آیا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی جوابی کارروائی میں متعدد مسلح افراد ہلاک بھی ہوئے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسی علاقے میں پولیس اور عسکریت پسند تنظیم جیش العدل کے مسلح جنگجوؤں کے درمیان جھڑک کے نتیجے میں تنظیم کے 5 اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

جیش العدل گذشتہ کچھ سالوں سے سیستان اور بلوچستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں متعدد حملے کرچکی ہے اور تہران کا ماننا ہے کہ مذکورہ تنظیم بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حصہ ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور منشیات اسمگلروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں کیونکہ یہ علاقہ افغانستان سے منشیات کی ایران، عرب ممالک اور یورپ میں اسمگلنگ کیلئے اسعتمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جون میں ایران کے مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران میں کردستان کے علاقے میں ایک تنازعے کے دوران 33 باغی اور 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024