• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بحرین نے 82 پاکستانی قیدی رہا کردیئے

شائع July 5, 2016

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بحرین کے شاہی خاندان نے عام معافی دیتے ہوئے 82 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے عام معافی کے بعد رہائی پانے والے 82 افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور وہ جلد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہوں گے'۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ 'پاکستانی سفیر جاوید ملک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث اس بڑی تعداد میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، انھوں نے مئی 2016 میں ذاتی طور پر ان قیدیوں سے ملاقات اور مذکورہ معاملے پر بحرین انتظامی کے ساتھ بات چیت کی تھی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بحرین حکام کی جانب سے اس تعاون کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس معاملے پر خاص طور پر وزارت داخلہ بحرین کا شکر گزار ہے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Jul 05, 2016 07:49pm
Jis mulk me ham jate hae waha kedi ban jate hae, pata nahi ham kiya karte hae, jab tak chori, daketi, hamare khun me shamil hae hum kisi bhi mulk me set nahi ho sakte Isq katil sa bhi, maktul say hamderdi bhi Ye bata kis say mohabbaat ki jaza mange ga Sajda Khaliq ko bhi, iblis say yarana bhi Hashar ne kis say aqidat ka sila mange ga.....................Alama Iqbal

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024