• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستانی باؤلرز نے سمر سیٹ کی بساط لپیٹ دی

شائع July 4, 2016
عامر نے سمر سیٹ کی ابتدائی دو وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے پی
عامر نے سمر سیٹ کی ابتدائی دو وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے پی

ٹاؤنٹن: محمد عامر اور سہیل خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے سمر سیٹ کی بیٹنگ لائن کو پہلی اننگ میں 128 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔

ٹاؤنٹن میں جاری سمر سیٹ کے خلا ف دورہ انگلینڈ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے یونس خان کی سنچری کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

پاکستان نے دوسرے روزکھیل کا آغاز کیا تو یونس خان 99 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جبکہ ٹیم کا اسکور 324 رنز تھا تاہم یونس اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ محض تین رنز کے فرق سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے 16 ہزار رنز مکمل نہیں کرپائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دورہ انگلینڈ کا اچھا آغاز کیا:یونس

محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے لیکن سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور کو 359 رنز تک پہنچایا تھا کہ مصباح الحق نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

سمرسیٹ کی جانب سے وین میکیرین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ ٹیم کے سابق بلے باز مارکس ٹریسکوتھک نے سمرسیٹ کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا جنہیں محمد عامر نے اپنی شاندار باؤلنگ کے ذریعےسرفراز کے ہاتھوں شکار بنایا وہ 8 رنز بنا سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'عامر کو لارڈذ میں ناخوشگوارردعمل کا سامنا کرنا ہوگا'

6 سال بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والے محمد عامر نے اپنے اگلے ہی اوور میں دوسرے اوپنر ایڈم ہوز کی وکٹیں بکھیر کر انگلینڈ کی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، سمرسیٹ کی تیسری وکٹ سہیل خان نے حاصل کی جس کے بعد عامر پیٹرٹریگو کی وکٹیں اڑا کر پاکستان ٹیم کے لیے چوتھی کامیابی دلادی۔

پاکستانی باؤلرز نے مجموعی طور پر بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی موقع پر سمر سیٹ کے بلے بازوں کو سیٹ ہونے کا موقع فراہم نہ کیا۔

چاروں کی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سببسمرسیٹ کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان نے تین تین جبکہ راحت علی اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جیمز ہلڈریتھ سمر سیٹ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے جبکہ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

واضح رہے پاکستان ٹیم 14 جولائی کو لاڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024