گوادر: کسٹمز ڈیوٹی ہدف سے 200 گنا زیادہ
کراچی: صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ(ایم سی سی) نے سال 16-2015 کے کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف نہ صرف پورا کیا بلکہ ہدف سے 203 فیصد زائد ڈیوٹی بھی جمع کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2015 سے جون 2016 تک کلکٹریٹ کیلئے گوادر میں کسٹم ڈیوٹی جمع کرنے کا ہدف ایک ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جبکہ اسی عرصے میں 5 ارب 90 لاکھ روپے جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر : ’ہتھیاروں سے پاک‘ شہر ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم سی سی گوادر نے نا صرف کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف حاصل کیا بلکہ اس نے دیگر تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے اہداف کو بھی عبور کیا اور یہ ایم سی سی کی ان تھک محنت کا ثمر ہے جس کے سربراہ کلیکٹر سعید اکرم ہیں۔
مزید پڑھیں: چین گوادر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ٹیکسوں کی وصولی کا مجموعی ہدف 19 ارب 48 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھا گیا تھا جبکہ کلکٹریٹ نے 30 ارب 65 کروڑ 60 لاکھ روپے اکھٹے کیے جو طے شدہ ہدف سے ریکارڈ 11 ارب روپے زیادہ ہے۔
یہ خبر 4 جولائی 2016 کے روزنامہ ڈان میں شائع ہوئی
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔