• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس سال کی رمضان ٹرانسمیشن کے 'عجیب واقعات'

شائع July 4, 2016 اپ ڈیٹ July 5, 2016

وہ دن گئے جب خود کو مذہبی اسکالر کہلانے والے عامر لیاقت حسین اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں لوگوں کو آم کھلا کر توجہ حاصل کرتے تھے۔

ایسے کئی واقعات ٹی وی پر دیکھنے کے بعد ہم نے سوچا تھا کہ اب ایسا کچھ باقی نہیں جو ایسی ٹرانسمیشن میں ہمیں حیران کردے لیکن اس سال کی رمضان ٹرانسمیشن نے ہمیں ایک بار پھر غلط ثابت کردیا.

اس دفعہ ٹی وی پر دکھائے جانے والے 5 عجیب واقعات، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، یہاں دیکھیں:

عامر لیاقت کی زبان نکال کر نشر ہونے والی ویڈیو اس حد تک توجہ کا مرکز بنی کہ پیمرا نے اس کا نوٹس بھی لے لیا۔

عامر لیاقت لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے شو کے سیٹ پر لگے اس پول کو بھی نہیں بخشا۔

ایک شو میں آئی ہوئی ان خاتون نے تو پاکستان کے صدر ممنون حسین کو پہنچانے سے انکار کردیا اور انہیں راحیل شریف بتادیا۔

اس بہادر خاتون نے وقار ذکا اور مایا خان کو بھی حیران کردیا

عامر لیاقت نے رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ٹائٹل سانگ بنایا جس میں خود کو مار کر فوجی سپاہیوں کی زندگی بیان کردی۔

امید ہے آپ کو بھی یہ 'عجیب واقعات' پسند آئے ہوں گے!


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Akber Jul 05, 2016 03:49am
Limit less nonsense, sham full transmissions on all channels.
ahmaq Jul 05, 2016 12:19pm
eid mubarek aap sab ko

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024