• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فواد خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع July 4, 2016
پاکستانی اداکار فواد خان — فوٹو بشکریہ/ بلومی ورلڈ۔ کام
پاکستانی اداکار فواد خان — فوٹو بشکریہ/ بلومی ورلڈ۔ کام

پاکستان کے دلکش اور کامیاب اداکار فواد خان جہاں اپنی پروفیشنل لائف میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں وہیں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کے گھر میں رواں سال اکتوبر میں دوسرے بچے کی آمد ہوگی۔

تاہم فواد خان نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

فواد خان اس سال اسپین میں ہندوستان کے کامیاب ایوارڈز آئیفا کی تقریب میں موجود تھے جس کے بعد وہ وہاں سے لاہور روانہ ہوگئے تاکہ اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی قریبی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کا پہلا بیٹا ایان 2010 میں پیدا ہوا۔

اگر بات فلموں کے حوالے سے کی جائے تو فواد نے حال ہی میں بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ ختم کی ہے، ان کی آخری ریلیز فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024