• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جدہ: امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکا

شائع July 4, 2016 اپ ڈیٹ July 5, 2016
جدہ میں واقع امریکی قونصل خانہ—۔فوٹو/ اے ایف پی
جدہ میں واقع امریکی قونصل خانہ—۔فوٹو/ اے ایف پی

دبئی : سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق خودکش حملہ آور ایک کار میں سوار تھا اور بظاہر امریکی قونصل خانے کے قریب مسجد اور ہسپتال کی جانب جارہا تھا۔

واضح رہے کہ قونصل خانے کا اکثر عملہ دوسری جگہوں پر منتقل ہو گیا ہے۔

سعودی عرب میں امریکی قونصل خانے کے حکام اور وزرات داخلہ سے فوری طور پر اس واقعے کے حوالے سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اے پی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکام جدہ میں خودکش حملے کے واقعے سے آگاہ ہیں اور وہ سعودی حکام سے اس حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک

خیال رہے کہ 2004 میں بھی جدہ میں امریکی قونصل خانے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024