• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا آغاز

شائع July 3, 2016
پاکستان 6 سال بعد انگلینڈ کا دورہ کر رہا ہے — فوٹو : اے ایف پی
پاکستان 6 سال بعد انگلینڈ کا دورہ کر رہا ہے — فوٹو : اے ایف پی

ٹاؤنٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا آغاز ہو گیا ہے جہاں کپتان مصباح الحق نے سمر سیٹ کے خلاف ٹور میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ چھ سال قبل پیش آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد قومی ٹیم کا پہلا دورہ انگلینڈ ہے جہاں وہ انگلینڈ جیسے سخت جان حریف کو اسی کی سرزمین پر زیر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

چھ سال قبل لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کپتان سلمان بٹ کے کہنے پر محمد عامر اور محمد آصف نے پیسوں کے عوض جانب بوجھ کر نوبال کی تھیں اور ایک برطانوی ٹیبلائیڈ نیوز آف دی ورلڈ نے اس گھناؤنے فعل کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔

تینوں کرکٹرز کو پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا خاتمہ گزشتہ سال ستمبر میں ہوا جبکہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر کے پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

محمد عامر یقینی طور پر 14 جولائی سے لارڈز میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے دوبارہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو اسی مقام سے شروع کریں گے اور اسی لیے سمر سیٹ کیخلاف میچ میں بھی انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاؤنٹن میں سمرسیٹ کے خلاف کھیلے جا رہے اس تین روزہ میچ مصباح الحق نے پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستانی ٹیم اس کے بعد آٹھ سے 10 جولائی تک سسیکس کے خلاف بھی ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد 14 جولائی سے سیریز کا آغاز ہو گا۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد حفیظ، شاند مسعود، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، سہیل خان، یاسر شاہ اور راحت علی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024