ریحام خان کی فلم 'جانان کا ٹریلر ریلیز

شائع July 2, 2016
فلم جانان کا پوسٹر—۔
فلم جانان کا پوسٹر—۔

ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی رومانوی پاکستانی فلم 'جانان' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

رومانوی فلم 'جانان' کی کہانی ایک پختون لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے واپس وطن آتی ہے۔

فلم میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف، مشی خان، عجب گل، نیئر اعجاز اور علی رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ اس کا اسکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔

ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

فلم کی موسیقی سلیم سلیمان، احمد علی اور طحہٰ ملک نے ترتیب دی ہے۔

فلم کا ٹریلر 'جانان' کے آفیشل فیس بک پیج پر ریلیز کیا گیا، جسے شائقین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد لوگوں کی پسندیدگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'جانان تو ایک آغاز ہے، امید ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ کو سنوارنے کے لیے مواقع فراہم کرتے رہیں گے'۔

ریحام نے اپنی فلم کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'مصنف نے کہانی کے اسکرپٹ سے انصاف کیا اور واقعی فلم کا آئیڈیا نئے لوگوں کو موقع فراہم کرنا تھا۔'

فلم 'جانان' رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 13 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025