• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پیٹرولیم مصنوعات میں 8 روپے تک اضافے کی سفارش

شائع June 29, 2016

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 93 پیسے سے 8 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے93 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے75 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 62 پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔

یاد رہے کہ حکومت نے جی ایس ٹی کی شرح کم نہ کی تو یکم جولائی 2016 سے پیٹرول کی نئی قیمت 66 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 51 روپے 87 پیسے، لائٹ ڈیزل 43 روپے 35 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 76 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے باعث پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان رواں ہفتے جمعرات کو کرے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024