• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عامر لیاقت کے پروگرام پر پیمرا کی پابندی کالعدم قرار

شائع June 28, 2016 اپ ڈیٹ June 29, 2016

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کے جیو نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام 'انعام گھر' پر تین روزہ پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ نواز طارق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو غیر قانونی قرار دیا اور جیو نیوز کو بغیر کسی رکاوٹ کے پروگرام 'انعام گھر' نشر کرنے کی اجازت دے دی۔

جیو ٹیلیویژن نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس فیصلے پر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئیٹ کرکے عدلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پیمرا نے نجی ٹی وی جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام 'انعام گھر' پر تین روز کی عارضی پابندی عائد کردی تھی۔

اس پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین نے ایک پروگرام کے دوران 'خودکشی کے مناظر' دکھائے تھے جس پر چینیل کو 14 جون کو پیمرا کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون کو جوابدہی کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کے شو 'انعام گھر' پر پابندی عائد

پیمرا شکایات کونسل سندھ نے پروگرام پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق منگل سے جمعرات تک ہونا تھا اور ساتھ ہی ایسا نہ کرنے کی صورت میں چینل کو بند کرنے کا انتباہ بھی کیا گیا تھا۔

پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون کو جیو انٹرٹینمنٹ کے اس پروگرام میں ایک لڑکی کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کے مناظر دکھانے اور ایک مہمان کے محض جیتنے کی لالچ میں گالی نکالنے جو کہ براہ راست نشر ہوئی، جبکہ 25 جون کو ایک خاتون کالر کی نامناسب گفتگو آن ائیر جانے کے مناظر کو کونسل نے دیکھا، اسی طرح ایک کونسل ممبر نے میزبان کی کھمبے کے ساتھ لپٹ کر گانا سننے کی تفصیلات بھی دیگر ممبران کے ساتھ شیئر کیں۔

مذکورہ ٹی وی چینل نے پروگرام کے خلاف موصول سینکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب کے لیے 15 دن کا وقت مانگا تھا جس پر عید کی چھٹیوں کے بعد جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ معذرت پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین یکم جولائی کو پروگرام کے آغاز پر خود ناظرین سے واضح الفاظ میں مانگیں اور آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں پروگرام پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی لگادی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

عائشہ بحش Jun 28, 2016 10:31pm
سندھ ہائی کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کو عوام کی ایک بڑی اکثریت پسند کرتی ہے ۔
محمد احمد Jun 29, 2016 02:15pm
افسوس کے ہمارے ملک میں کوئی بھی ریگولیٹری اتھارٹی خود مختیار نہیں ہے۔ اب وہ پیمرا ہو یا اوگرا کیا فرق پڑتا ہے اگر فیصلے اسی عدالتی نظام سے ہونے ہوں کہ جس کے باعث ملک اس کیفیت کو پہنچا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024