• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قندیل بلوچ نے سیکیورٹی مانگ لی

شائع June 28, 2016
فوٹو/ بشکریہ قندیل بلوچ آفیشل فیس بک پیج—۔
فوٹو/ بشکریہ قندیل بلوچ آفیشل فیس بک پیج—۔

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مقبول پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کے نام لکھے گئے ایک خط میں سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی ہے، جنھوں نے ان کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا کے ذریعے عام کردیں۔

پولیس حکام نے ڈان کو بتایا کہ قندیل نے اپنے اصل نام فوزیہ عظیم کے دستخط کے ساتھ لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا کہ ان کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کی تصاویر 4 دن قبل سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اَپ لوڈ کردی گئیں، جس کی وجہ سے وہ 'شدید تناؤ اور ڈپریشن' کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:قندیل کے ’بلوچ‘ کہلوانے کے خلاف عدالتی درخواست

ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا کہ ان کی دستاویزات نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے کس طرح حاصل کی گئیں اور شوبز میں ان کا 'امیج' خراب کرنے کے لیے اس عمل میں کون سے عہدیدار ملوث ہیں۔

قندیل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے اور انھیں ان کے موبائل فون نمبر پر دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں جبہ ان کے گھر پر بھی کسی قسم کے کوئی سیکیورٹی انتظامات نہیں ہیں۔

قندیل نے لکھا، 'مجھے آپ سے سیکیورٹی کی ضرورت ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل اور مولوی عبدالقوی کی سیلفی کی 'داستان'

انھوں نے حکام سے درخواست کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 'فوری طور پر' قانونی کارروائی کرنے، ان کی دستاویزات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے اور اس کام میں ملوث ذمہ داران کو پکڑنے کے لیے حرکت میں لایا جائے۔

قندیل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی دستاویزات کو 'منفی' سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، جو انھیں مشکلات میں مبتلا کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈان کے رابطہ کرنے پر قندیل بلوچ تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکیں۔

یہ خبر 28 جون 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (10) بند ہیں

screenplayer Jun 28, 2016 09:57am
Fozia khanim ney pehley cricketers ki ab mufti ki pagrhiy uchaaliy hey---aor phir security maangiy hey-- hey naa ajeeb baat
Raazbahadar Jun 28, 2016 04:23pm
very nice i like this news
sheikh zeeshan Jun 28, 2016 04:48pm
I like the dawn news
ismail kha Jun 28, 2016 05:41pm
Very nice this news
arslan yar Jun 28, 2016 06:01pm
Mujhy shbaz shreef shb sy milna hy
subtain raza Jun 28, 2016 07:08pm
Kbi b kisi ki niji zindagi m kisi ko invlove nhe hna cahiye
Amir khan Jun 28, 2016 07:23pm
Its not a just news Its a very sereous senstive point for our nation Think about
waseemullah sangi Jun 28, 2016 07:24pm
notoriously famous
waseemullah sangi Jun 28, 2016 07:25pm
A cheap publicity
burhan Jun 28, 2016 11:29pm
Qandil ya fozia jaisi models ya fahash logo ko media itna coverage na da. Khuda k liye ye hamary culture,religion & Idealogy of Pakistan k khilaf ha. Tnx

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024