• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قندیل کے ’بلوچ‘ کہلوانے کے خلاف عدالتی درخواست

شائع June 27, 2016

ملتان: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مقبول ماڈل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کے خلاف خود کو بلوچ لکھنے اور کہلوانے پرعدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

قندیل بلوچ کے خلاف درخواست شہباز علی خان گورمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے سینئر سول جج کی عدالت میں دائر کی گئی۔

— قندیل بلوچ کا پاسپورٹ
— قندیل بلوچ کا پاسپورٹ

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قندیل کا ’ماہڑہ شیخ‘ فیملی سے تعلق اور بلوچ قبیلے سے کوئی واسطہ نہیں، لیکن اس کے باوجود قندیل خود کو بلوچ بتا کر تاریخ کو مسخ اور بلوچ قبائل کو بدنام کرنے کے درپے ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قندیل کو بلوچ کہلوانے اور لکھنے سے فوری روکا جائے۔

عدالت نے قندیل بلوچ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس سول جج جسٹس خورشید احمد کی عدالت منتقل کردیا۔

عدالت نے فوزیہ المعروف قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو عدالت بھی طلب کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

چند روز قبل ان کی مفتی عبد القوی کے ساتھ لی گئی متنازع سیلفیز اور ویڈیو کا بھی میڈیا میں خوب چرچا رہا، لیکن اپنے بے باک انداز کی وجہ سے ان کی شہرت متنازع ہے۔

قندیل بلوچ کے ساتھ متنازع سیلفیز اور ویڈیو کے باعث مفتی عبد القوی کو رویت ہلاک کمیٹی کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024