• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

میسی بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کش

شائع June 27, 2016
میسی کوپا امریکا کےفائنل میں پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی
میسی کوپا امریکا کےفائنل میں پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی

ایسٹ رودرفورڈ: ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں مسلسل دوسری دفعہ شکست کے بعد عالمی فٹ بال سےکنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں کھیلے گئے فائنل کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ 'میرے لیے قومی ٹیم کا سفر ختم ہوا، میں جو کرسکتا تھا سب کرچکا، تاہم چمپین نہ بننا دکھ ہے'۔

واضح رہے کوپا امریکا کے فائنل میں دفاعی چمپین چلی نے ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری دفعہ چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چلی نے ایک بار پھر کوپا امریکا کپ جیت لیا

میچ کی خاص بات پنالٹی شوٹ پر میسی کی جانب سے گول کرنے میں ناکامی تھی۔

چلی نے گزشتہ سال بھی کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

ارجنٹینا کے لیے یہ شکست ورلڈ کپ 2014 کے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں تیسری شکست ہے جبکہ ارجنٹیا کی 23 سال بعد اہم ایونٹ میں کامیابی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔

29 سالہ میسی نے ریکارڈ 5 دفعہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپین بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

میسی کے کیریئر پر ایک نظر

ارجنٹینا کے کپتان میسی 13 سال کی عمر میں اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا کی اکیڈمی میں تربیت کے لیے داخل ہوئے جبکہ 1994 میں ارجنٹینا کے کلب نیولز اولڈ بوائز میں شامل ہوئے اور 2000 تک کلب کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کی بدولت ارجنٹینا کوپا امریکا کے فائنل میں

میسی 2001 میں بارسلونا کی نوجوان ٹیم کا حصہ بن گئے جس کے بعد وہ مسلسل بارسلونا کے لیے کھیلتے رہے اور 2004 میں سینئر ٹیم میں شامل کرلیے گئے اور اب تک کلب کے لیے کئی ٹائٹل جیتوا کر دیے۔

2004 میں میسی نے ارجنٹینا کی انڈر 20 ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا اور ایک سال کے دوران 18 میچوں میں 14 گول کئے اور 2005 میں قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور تاحال 112 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

میسی نے رواں کوپا امریکا میں ہی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ 55 گول کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

میسی نے 2009 میں پہلی دفعہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ 2010 سے شروع ہونے والے بیلن ڈی اور ایوارڈ مسلسل تین سال 2010،2011 اور 2012 جبکہ 2015 میں جیت کر پانچ دفعہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024