• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چلی نے ایک بار پھر کوپا امریکا کپ جیت لیا

شائع June 27, 2016
کوپا امریکا کپ جیتنے کے بعد چلی کی ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی
کوپا امریکا کپ جیتنے کے بعد چلی کی ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی

نیو جرسی: دفاعی چیمپیئن چلی نے ارجنٹینا کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ 2016 جینتے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ سال فائنل میں شکست کا بدلہ نہ چکا سکی اور چلی نے تاریخ کو دہراتے ہوئے نیو جرسی میں رواں سال کے فیصلہ کن معرکے میں میں ارجنٹینا کو شکست سے دوچار کردیا۔

امریکا میں جاری کوپا امریکا کپ کے صد سالہ ایڈیشن میں فائنل میچ میں ارجنٹینا اور چلی کی ٹیم مدمقابل ہوئی۔

مزید پڑھیں:کوپاامریکا: چلی، ارجنٹینا ایک دفعہ پھر فائنل میں

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ہی حریفوں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش کارگر ثابت نہ ہوئی اور مقررہ وقت میں کئی کوششوں کے باوجود کوئی ٹیم گیند کو جال کی راہ دکھانے میں ناکام رہی۔

اضافی وقت بھی میچ کے لیے نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینالٹی ککس کا سہارا لینا پڑا۔

پینالٹی ککس پر بھی دونوں ٹیموں کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی دونوں ککس پر گیند پول گوسٹ میں داخل نہ ہوسکی، ارجنٹینا کے کپتان اور شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی کی کک بھی گول سے باہر چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:'کوپا امریکا کپ کے بغیر وطن واپس آنے کی ضرورت نہیں'

تاہم چلی نے سخت جدوجہد کے بعد پینالٹی ککس پر فیصلہ کن معرکہ 2 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کوپا امریکا کپ کے فائنل میں چلی نے ارجنٹینا کو پینالٹی ککس پر 1-4 سے شکست سے دوچار کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024