ہارٹ اٹیک یا سینے میں جلن کے درمیان فرق کیا ہے؟
کیا آپ بتاسکتے ہیں سینے میں جلن اور ہارٹ اٹیک میں فرق کرنا کیسے ممکن ہے ؟
درحقیقت سینے میں جلن کا دل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ غذائی نالی سے ہوتا ہے، یعنی وہ نامی جو معدے کو منہ سے جوڑتی ہے مگر چونکہ یہ جسم میں دل کی پڑوسی ہوتی ہے لہذا لوگوں کے اندر سینے میں جلن اور ہارٹ اٹیک کو لے کر الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔
ہارٹ اٹیک کیا ہے؟
اگر آکسیجن سے بھرپور خون دل کے کسی حصے میں بلاک ہونا شروع ہوجائے تو وہ سیکشن مردہ ہونے لگتا ہے اور اس کو ہی ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔
سینے میں جلن کیا ہے؟
سینے میں جلن کے دوران معدے میں موجود تیزابیت غذائی نالی میں بڑحنے لگتی ہے جس کے نتیجے میں سینے میں درد ہونے لگتا ہے جو گردن، گلے یا جبڑے تک جاتا ہے۔
ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟
اگر آپ کو ہارٹ اٹیک ہو تو درج ذیل میں دی گئی ایک یا اس سے زائد علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سینے کے درمیان میں بے سکونی محسوس ہوتی ہے جو کئی منٹ تک برقرار رہ سکتی ہے، ایسا مھسوس ہوتا ہے جیسے اس جگہ پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے، بھینچا جارہا ہے، درد یا کسی چیز کے بھرنے کا احساس ہوتا ہے۔
ایک یا دونوں ہاتھوں ، کمر، گردن، جبڑے یا معدے میں درد یا بے سکونی کی کیفیت۔
سانس لینے میں مشکل یا سینے میں بھاری پن۔
ٹھنڈے پسینے چھوٹ جانا، متلی یا قے اور سر میں ہلکا پن۔
عام طور پر سینے میں جلن کے دوران بھی ان میں علامات میں سے کسی ایک کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سینے میں جلن کے بارے میں کیسے جانا جائے؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈکار لینے سے اوپر دی جانے والی علامات غائب ہوجائیں تو یہ ممکنہ طور پر دل کی بجائے غذائی نالی میں مسئلے کے باعث ہوسکتا ہے۔ تاہم اگر سانس لینے میں مشکل یا پسینے چھوٹ رہے ہیں تو یہ دل سے متعلقہ مسئلے کا باعث ہوسکتا ہے۔
ہارٹ اٹیک کی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
امریکا کے مایو کلینک کی ویب سائٹ میں مشورہ دیا گیا ہے " ہارٹ اٹیک کی علامات پانچ منٹ سے زائد وقت تک برقرار رہتی ہیں، ایسی صورت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کریں"۔
مزید برآں جیسے ہی ان علامات کا سامنا ہو تو ایک اسپرین کو چبائین اور پانی سے نگل لیں ۔ اس سے خون کے لوتھڑے بننے کی روک تھام ہوتی ہے اور اس سے ہونے والے نقصان سے بچے ہوجاتی ہے۔
اگر سینے میں جلن ہو تو ؟
طبی ماہرین کے مطابق سینٹ مین جلد ہو تو بستر پر کمر کے بل سیدھا لیٹ جائے تاکہ معدے کے تیزابوں کو غذائی نالی سے نیچے آنے کا موقع مل سکے۔
اپنے بائیں پہلو پر لیٹ جائیں، یہ پوزیشن رات کے وقت سینے کی جلن کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
چیونگم کو چبائیں کیونکہ اس سے تھوک کی مقدار بڑھتی ہے جو غذائی نالی کو راحت پہنچا کر تیزاب کو معدے میں پہنچا دیتا ہے۔
پھر بھی الجھن کا شکار ہیں؟
اگر آپ کو پھر بھی یقین نہیں کہ یہ سینے میں جلن ہے یا ہارٹ اٹیک تو اپنی زندگی کو بچانے کے لیے فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کریں۔ ان دونوں امراض کے درمیان الجھن میں شکار ہونا بہت آسان ہوتا ہے تو ڈاکٹر کو اس بارے میں جاننے کا موقع دیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (8) بند ہیں