• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی کرنے کے لیے بے تاب ہوں، سلمان

شائع June 24, 2016 اپ ڈیٹ June 25, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان —
بولی وڈ اداکار سلمان خان —

ممبئی: بولی وڈ اداکار سلمان خان، جن کی شادی کی خبریں اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی یولیہ وانتور کے رشتے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم سلمان نے اب تک ان کی تصدیق نہیں کی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریئلٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا یولیہ کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟

اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر سلمان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو لینا ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ 50 سالہ سلمان خان کا ان کے کیریئر میں کئی اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ نام جوڑا جاچکا ہے، جن میں ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف سرفہرست ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024