• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'کوپا امریکا کپ کے بغیر وطن واپس آنے کی ضرورت نہیں'

شائع June 24, 2016
عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹینا کو فیورٹ قرار دیا۔ فائل فوٹو اے ایف پی
عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹینا کو فیورٹ قرار دیا۔ فائل فوٹو اے ایف پی

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کوپا امریکا کپ نہ جیتیں تو وطن واپس آنے کی زحمت نہ کریں۔

ارجنٹینا کے 55 سالہ فٹبالر نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر اتوار کو ہونے والا میچ جیتیں گے اور اگر ہم نہیں جیتے، تو پھر انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔

ریٹائرڈ اسٹار نے یہ بات 1986 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کیے گئے دو گولوں کے 30 سال مکمل ہونے پر کیے گئے انٹرویو میں کہی۔

دوسرے سیمی فائنل میں چلی نے کولمبیا کو 2-0 سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اتوار کو ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ چلی سے ہو گا جہاں گزشتہ سال بھی دونوں حریف کوپا امریکا کپ کے فائنل میں مدمقابل آئے تھے تو چلی نے پینالٹی ککس پر فتح حاصل کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024