• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کارکردگی کیلئے بے تاب

شائع June 23, 2016
محمد عامر انگلینڈ کے دورے میں واپسی کے بعد کارکردگی کے لیے پرجوش ہیں—فوٹو: اے پی
محمد عامر انگلینڈ کے دورے میں واپسی کے بعد کارکردگی کے لیے پرجوش ہیں—فوٹو: اے پی

ہمپشائر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کا کیمپ انگلینڈ کی کنڈینشنز سے ہم آہنگ ہونے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ عامر سمیت دیگر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش اور بے تاب ہیں۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ 'قومی ٹیم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کیمپ کے دوران تین روزہ میچ کھیل رہی ہے جس میں ہیمپشائر سے چند مقامی کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں'۔

انتخاب عالم قومی ٹیم کے ساتھ ہیمپشائر میں موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم دورے کے باقاعدہ آغاز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ میں جیت کیلئے ٹیم کاعزم بلند ہے:مصباح

ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس کے پہلے روز محمد حفیظ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز بنائے جبکہ مصباح اور یونس خان نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ 10 روزہ کیمپ کے پہلے روز پریکٹس بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوئی تاہم 70 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز بھی بارش کے باعث کھیل کے آغاز میں تاخیر ہوئی لیکن جِم میں ٹریننگ جاری رکھی گئی اور یہ کیمپ کھلاڑیوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیں: براڈ اور اینڈرسن سے نمٹ لیں گے، یونس پُرعزم

انتخاب کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر انگلینڈ کے دورے میں واپسی پر کارکردگی کے لیے بے تاب ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی فٹ اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی سمرسیٹ کے خلاف باقاعدہ پریکٹس میچ کے لیے 29 جون کو ٹاؤنٹن روانگی سے قبل فیلڈنگ کوچ اسٹیو ریکسن، باؤلنگ کوچ مشتاق احمد اور ٹیم کے سیکیورٹی افسر کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 جولائی کو لارڈز میں شروع ہوگا اور دورے میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024