• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کوپاامریکا: چلی، ارجنٹینا ایک دفعہ پھر فائنل میں

شائع June 23, 2016
چلی کی ٹیم کوپا امریکا کے فائنل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی—فوٹو: اے ایف پی
چلی کی ٹیم کوپا امریکا کے فائنل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی—فوٹو: اے ایف پی

شکاگو: کوپا امریکا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چمپیئن چلی نے کولمبیا کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

شکاگو میں کھیلا گیا سمیی فائنل تیز بارش کےباعث مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔

چلی کے چارلس آرینگوئز نے کولمبیا کے گول کیپر ڈیوڈ اوسپینا کو دھوکا دیتے ہوئے دسوویں منٹ میں پہلا گول داغ دیا جس کے چار منٹ بعد تجربہ کار کھلاڑی جوز پیڈرو فوئنزیلیڈا نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیا۔

کوپا امریکا کپ کے فائنل میں چلی کا مقابلہ ارجنٹینا سے 27 جون کو نیوجرسی میں ہوگا۔

ارجنٹینا نے میزبان امریکا کو پہلے سیمی فائنل میں 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسرے سال فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا تھا جہاں میسی نے ارجنٹینا کی طرف سے سب سے زیادہ 55 گول کرنے کا قومی ریکارڈ بناتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے چلی اور ارجنٹینا گزشتہ سال بھی کوپا امریکا کے فائنل میں مدمقابل تھے تاہم چلی نے پینالٹی ککس پر کپ اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: میسی کی بدولت ارجنٹینا کوپا امریکا کے فائنل میں

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم کوچلی کے خلاف گزشتہ سال کا بدلہ چکانے کا موقع مل گیا ہے جبکہ اسٹار کھلاڑی ایونٹ کے آغاز میں انجری مسائل کا شکار تھے تاہم وہ بھرپور فارم میں واپس آگئے ہیں اور ارجنٹینا فائنل میں کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب کولمبیا اور امریکا ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024