• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جمہوریہ چیک کا پاک فوج سے افسران کی تربیت میں دلچسپی کا اظہار

شائع June 22, 2016
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

پراگ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ چیک آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی جرمن ہم منصب و وزیر دفاع سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران جمہوریہ چیک کی قیادت نے پاک فوج سے افسران کی تربیت لینے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جہوریہ چیک کے دورے سے قبل آرمی چیف دو روزہ دورے پر جرمنی بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے جرمنی کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ جرمن تھنک ٹینک سے بھی خطاب کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024