• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں ہلاک

شائع June 22, 2016
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق امجد صابری اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے، کہ اسی دوران لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

امجد صابری کی گاڑی جس میں انہیں نشانہ بنایا گیا
امجد صابری کی گاڑی جس میں انہیں نشانہ بنایا گیا

فائرنگ کے نتیجے امجد صابری موقع پر ہی ہلاک جب کہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری شدید زخمی ہو گئے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے 30 بور کی 5 گولیوں کے خول ملے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہو گئے۔

عباسی شہید ہسپتال کے ہیلتھ سروسز کے سینئر ڈائریکٹر نے بھی امجد صابری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری ہسپتال پہنچنے سے قبل کی ہلاک ہوچکے تھے۔

۔

امجد صابری کو دھمکیاں مل رہی تھیں

سندھ سینسر بورڈ کے چیئرمین فخرعالم کے مطابق امجد صابری کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست بھی دی تھی مگر صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیر اعظم نواز شریف نے امجد صابری کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور واقعے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے قوالی کے فروغ کے لیے امجد صابری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فن قوالی کے لیے امجد صابری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی امجد صابری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی امجد صابری کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امجد صابری کے قتل کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے ٹوئٹر پر ٹویٹ میں سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران پارٹی کی تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ایم کیو ایم نے کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں اور حکومت کراچی میں امن وامان پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

صابری عہد

مزید پڑھیں : امجد صابری کی 5 یادگار قوالیاں

45 سالہ امجد صابری معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور عصر حاصر میں قوالی کے شعبے میں صف اول کے قوال مانے جاتے تھے۔

مقبول صابری نے اپنے بھائی مرحول غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا اور عارفانہ کلام میں اپنا نمایاں مقام بنایا۔

والد اور چچا کے انتقال کے بعد امجد صابری ان کے ورثے کو آگے بڑھارہے تھے اور انہوں نے اپنی محنت سے قوالی کی دنیا میں اپنی علیحدہ پہچان بنالی تھی۔

صابری برادان نے جو بھی کلام پڑھا وہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا تاہم ان کے سب سے مشہور و مقبول کلاموں میں ’بھر دو جھولی میری‘، ’تاجدار حرم ہو نگاہ کرم‘ اور ’میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘ شامل ہیں۔

امجد صابری نے متعدد ہندی فلموں کیلئے بھی قوالیاں ریکارڈ کرائی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

ahmaq Jun 22, 2016 05:28pm
ab kon hey ? yeh achanak kiya ho giya hey? ---phir sey shuru hogaye heyn
Nid Jun 22, 2016 08:55pm
Inna lillahe wainna elihe rajioon ..A very shameful act, may Allah grant us jannat
aqlrakh Jun 22, 2016 11:08pm
kisi ka khoon baha kar kiya mila, ye islami mulk me logo ki koi hifazat nahi hae. Yu to saiyad bhi ho, mirza bhi ho afgan bhi ho tum sab hi kuch ho, batao to musalman bhi ho. Alama Iqbal
حسن اکبر Jun 23, 2016 02:05am
اللہ پاک امجد صابری صاحب کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔ یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے ۔ کہ پاکستان میں کب امن قائم ہوگا؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024