• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہندوستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک

شائع June 22, 2016

نئی دہلی: ہندوستان میں مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی مشرقی اور شمالی ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے دوران بجلی گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔

آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ نقصان ریاست بہار میں ہوا جہاں 57 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارکھنڈ میں 10 اور مدھیا پردیش اور اتر پردیش میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ ہلاک

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 79 بتائی گئی۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد بارش کے وقت کھیتوں میں کام کررہے تھے جب انہیں آسمانی بجلی نے نشانہ بنایا۔

مقامی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 13 جانور بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسپین کی ٹیم کا جہاز آسمانی بجلی کی زد میں

واضح رہے کہ ہندوستان میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنا معمول کی بات ہے اور ہر سال اس سے درجنوں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

ہندوستان میں 80 فیصد بارشیں مون سون کے موسم میں جون سے ستمبر کے دوران ہوتی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024