• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مسٹوبشی کا اسکینڈل کا شکار گاڑیوں کی دوبارہ فروخت کا اعلان

شائع June 22, 2016

ٹوکیو: جاپان کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی مٹسوبشی موٹرز نے فیول-چیٹنگ اسکینڈل میں شامل گاڑیوں کے چاروں ماڈلز کی دوبارہ فروخت کا اعلان کیا ہے۔

مسٹوبشی نے دو ماہ قبل اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کمپنی کئی برسوں سے اپنی گاڑیوں کو باکفایت ظاہر کرنے کے لیے ان کے فی کلومیٹر ایندھن کے استعمال کے ٹیسٹ اور دیگر ڈیٹا میں غلط بیانی کرتی رہی ہے۔

اس اعتراف کے بعد کمپنی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

جاپان کی وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ جاپان میں فروخت ہونے والی چھوٹی گاڑیوں کے چاروں ماڈلز کا معیار کمپنی کے دعوؤں سے اوسطاً 11 کم تھا۔

اس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد مٹسوبشی موٹرز نے رضاکارانہ طور پر گاڑیوں کی فروخت روک تھی۔

کمپنی کے ترجمان نے کہنا ہے کہ جولائی میں گاڑیوں کی فروخت کو دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ دیگر ملکوں میں زیادہ پزیرائی نہ ملنے کے باوجود جاپان کی مارکیٹ میں 660 سی سی انجن والی چھوٹی گاڑیاں انتہائی مقبول ہیں۔

یہ خبر 22 جون کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024