• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہ رخ کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں، سلمان خان

شائع June 22, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان — فوٹو بشکریہ / بولی وڈ لائف
بولی وڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان — فوٹو بشکریہ / بولی وڈ لائف

ممبئی: بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے متعدد انٹرویوز میں ان کا دلچسپ انداز تو سب نے ہی دیکھا ہے جہاں وہ اپنے حریف اداکاروں کا مذاق اڑانا نہیں بھولتے اور اس بار ان کے مذاق کا نشانہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان بنے۔

اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد بولی وڈ لائف کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے اپنی فلم، ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے حوالے سے بات کی۔

فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان ایک پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان بھی شاہ رخ خان کے ’فین‘

اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا ’میں نے جس وقت اس فلم کا اسکرپٹ پڑھا مجھے یہ بے حد پسند آیا، میں نے کھیلوں پر اس سے قبل کوئی فلم نہیں کی ہے‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’چک دے انڈیا‘ بھی کھیل پر بنائی گئی تھی جس کی آفر شاہ رخ سے قبل سلمان خان کو کی گئی تھی۔

جب اس حوالے سے سلمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے ہمیشہ کی طرح مزاحیہ انداز میں کہا، ’ہاں مجھے چک دے انڈیا کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے وہ فلم نہیں کی، آخر شاہ رخ کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں، اصل میں میں اُس وقت کمرشل فلمیں کرنے میں مصروف تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان کی فلم کی تشہیر کیلئے شاہ رخ میدان میں

سلمان نے اپنے کامیاب رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے نویں سیزن کے بارے میں بتایا کہ اس سال یہ ان کا سب سے زیادہ تھکا دینے والا شو ہوگا کیوں کہ اس بار شو میں مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی نظر آئیں گے۔

سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما نے اہم کردار ادا کیا ہے جو رواں سال عید پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024