• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے لاپتہ

شائع June 20, 2016 اپ ڈیٹ June 21, 2016

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ منیر احمد شیخ کے مطابق اویس سجاد شاہ، جو خود بھی ہائی کورٹ میں وکیل ہیں، سندھ ہائی کورٹ سے نکلنے کے بعد اپنے دوست سے ملنے کے لیے کلفٹن گئے تھے، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس کے بیٹے کا موبائل فون بھی دوپہر 2 بجے سے بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کی گاڑی پنجاب چورنگی سے برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ اویس شاہ کے اہل خانہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق شام کو بتایا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اویس سجاد شاہ کی تلاش کے لیے پولیس کو شہر میں ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی تلاش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024