• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

چین، ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کیخلاف نہیں: سشما سوراج

شائع June 19, 2016

نئی دہلی : ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ چین، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے خلاف نہیں اور نہ ہی ہندوستان کو پاکستان کی اس گروپ میں شمولیت پر کوئی اعتراض ہے۔

بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ کے مطابق سشما سوراج نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی کوشش ہے کہ اسے رواں سال این ایس جی کی رکنیت مل جائے۔

ہندوستان کی این ایس جی میں شمولیت کا سب سے بڑا مخالف چین کو تصور کیا جاتا ہے تاہم ہندوستانی سفارتی ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ 16 اور 17 جون کو چین کے غیراعلانیہ خفیہ دورے ہر تھے جس کا مقصد این ایس جی رکنیت کے لیے بیجنگ کو منانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی سیکرٹری خارجہ کا خفیہ دورہ چین

سشمان سوراج کا کہنا ہے کہ نہ ہی چین این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی مخالفت کررہا ہے اور نہ ہی ہندوستان اس گروپ میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف ہے۔

سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے۔ 'پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے مزید وقت مانگا ہے، ہم ان تحقیقات کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں.'

سشما سوراج نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے ہندوستانی تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان جانے سے نہیں روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمیں مشکل معاملات طے کرنے ہیں تاہم اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایس جی میں شمولیت ہندوستان کی توانائی پالیسی کیلئے انتہائی ضروری ہے، چین اس کی مخالفت نہیں کررہا بلکہ صرف طریقہ کار پر بات کررہا ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چین بھی این ایس جی کی رکنیت کیلئے ہندوستان کی حمایت ضرور کرے گا۔

سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے، امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم ایسا قومی مفاد کی قربانی دے کر نہیں ہوا، جہاں ضروری تھا وہاں ہم نے امریکا کیخلاف احتجاج بھی کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024