• KHI: Asr 4:27pm Maghrib 6:03pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:20pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:21pm
  • KHI: Asr 4:27pm Maghrib 6:03pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:20pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:21pm

معروف وکیل نعیم بخاری پی ٹی آئی میں شامل

شائع June 18, 2016

اسلام آباد: ممتاز ماہر قانون اور ٹی وی کمپیئر نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نعیم بخاری نے یہ اعلان اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔

عمران خان افطار سے قبل نعیم بخاری کے گھر پہنچے جہاں دونوں کی مختصر ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے عمران خان کے سپاہی تھے تاہم اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں۔

نعیم بخاری نے کہا کہ غریب آدمی کا درد اگر کسی میں دیکھا ہے تو وہ صرف عمران خان ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت پر نعیم بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کرپشن کے خلاف جدوجہد میں وہ ہمارے مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری کے ساتھ دوستی پرانی ہے اور انہوں نے شروع میں فنڈ ریزنگ میں مدد بھی کی تھی۔

نعیم بخاری کون ہیں؟

نعیم بخاری لاہور میں پیدا ہوئے، ان کے والد ڈاکٹر الطاف حیسن بخاری تھا، وہ پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باؤلر سلیم الطاف بخاری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

انہوں نے پہلی شادی 1975 میں پاکستانی گلوکارہ طاہرہ سید سے شادی کی، جو 1990 میں ختم ہوگئی، پہلی شادی سے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

نعیم بخاری نے 1995 میں دوسری شادی تمنا خان سے کی جس سے ان کا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔

نعیم بخاری کو اصل شہرت مختلف ٹی وی پروگرامز کی میزبانی سے ملی جن میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والا 'بلاتکلف'، جیو نیوز کا 'خبرناک' اور ڈان نیوز کا 'نعیم بخاری کے ساتھ' قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ فروری 2007 میں نعیم بخاری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ایک خط تحریر کیا تھا جسے جواز بناکر اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر وکیلوں کی جانب ان کی بحالی کی تحریک شروع کی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025