• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سڑکیں سبین محمود اور پروین رحمان کے نام سے منسوب

شائع June 17, 2016 اپ ڈیٹ June 18, 2016

کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کراچی کی دو سڑکوں کے نام محروم خاتون سماجی رہنما سبین محمود اور پروین رحمٰن کے ناموں سے منسوب کردیا ہے۔

کے ایم سی کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے قریب موجود سڑک کو سبین محمود کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اسے 'سبین محمود روڈ' کا نام دیا گیا ہے۔

کے ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کا عکس.
کے ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کا عکس.

کلفٹن کے علاقے میں باغ ابن قاسم کے قریب موجود سڑک، جو شاہرائے فردوسی سے مرین پرومینائیڈ تک قائم ہے، اسے پروین رحمٰن کے نام سے منسوب کرتے ہوئے 'پروین رحمٰن روڈ' کا نام دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سبین محمود اور پروین رحمٰن دونوں ہی معروف سماجی رہنما تھیں، جنھیں گذشتہ سالوں میں کراچی میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

گذشتہ سال اپریل میں دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) کی ڈائریکٹر سبین محمود کو ڈیفنس کے علاقے میں قتل فائرنگ کرکے کردیا گیا تھا۔

پروین محمود بھی ایک سماجی رہنما تھیں جنھیں 13 مارچ 2013 کو اورنگی ٹاؤن میں ان کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

اس کے علاوہ کے ایم سی کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیاری کے علاقے میں اتمرم پریتم داس روڈ سے ٹینری روڈ تک کی سڑک کو سلطان محمود قاضی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور اسے 'سلطان محمود قاضی روڈ' کا نام دینے کی منظوری دی گئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

nilofer Jun 18, 2016 12:36am
well done!!!!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024