• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی سے انکار: خاتون کا نوجوان پر تیزاب سے حملہ

ملتان : پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر ایک نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

امدادی کارکنوں نے نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ منتقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ 36 سالہ خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن نوجوان نے خاتون سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

نوجوان کے انکار پر خاتون نے اس کو اپنے گھر بلا کر تیزاب پھینک دیا۔

اس کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کے جسم کا 50 فیصد جھلس چکا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس ہسپتال پہنچ گئی ، جہاں اس نے نوجوان کا بیان قلمبند کیا۔

پولیس حکام کے مطابق صداقت پر تیزاب پھینکنے والی خاتون فرار ہو گئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے خاتون کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب متاثرہ نوجوان صداقت کے والد کا کہنا تھا کہ خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے جبکہ اس کے بیٹے کی شادی 10 ماہ قبل ہوئی تھی تاہم خاتون اس کے بیٹے سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاتون کے 4 بچے بھی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024