• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عدنان صدیقی نے کن بولی وڈ فلموں کو کیا انکار؟

شائع June 16, 2016
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی —
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی —

پاکستانی معروف اور کامیاب اداکار عدنان صدیقی اداکارہ سری دیوی کی فلم ’موم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ پہلی بولی وڈ فلم نہیں ہے جس کی آفر عدنان صدیقی کو کی گئی۔

عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں فلم ’موم‘ سے قبل اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی‘ اور مہیش بھٹ کی پروڈکشن فلم ’جسم 2‘ کی آفر بھی کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی اور سجل بھی بولی وڈ میں؟

عدنان کا کہنا تھا ’مجھے یش راج فلمز کی جانب سے فلم ’مردانیُ کے لیے کال موصول ہوئی تھی، وہ چاہتے تھے کہ میں فلم میں ولن کا کردار کروں اور مجھے اس کردار نے کافی متاثر بھی کیا، لیکن اس کے بعد انہوں نے مجھے دوبارہ کال کی اور بتایا کہ انہیں فلم کے لیے ایک ولن مل گیا ہے جو کہ نوجوان لڑکا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں پولیس افسر کا کردار ادا کروں تاہم مجھے اس کردار میں کچھ خاص نظر نہیں آیا‘۔

عدنان کا مزید کہنا تھا ’مہیش بھٹ نے مجھے فلم ’جسم 2‘ میں کردار ادا کرنے کی آفر دی تھی جو شاید پولیس افسر کا ہی تھا، اس کے علاوہ مجھے اور بھی کئی آفرز موصول ہوئیں لیکن کسی نے مجھے متاثر نہیں کیا‘۔

آخر فلم ’موم‘ میں عدنان نے کام کرنے کے لیے کیسے حامی بھردی؟

اس حوالے سے عدنان کا کہنا تھا ’میں 27 سال سے انڈسٹری کا حصہ ہوں اور میں خود کو ثابت کرچکا ہوں، میں کچھ نیا کرنا چاہتا تھا اور ہندی فلم انڈسٹری میں فلم ’موم‘ نے مجھے متاثر کیا‘۔

بولی وڈ میں مزید کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم ’موم‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہا ہوں اور اس کے بعد فیصلہ کروں گا کہ آگے کیا کرنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نوازالدین اور سری دیوی ’Mom‘ میں ایک ساتھ

اس فلم میں عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ پاکستان اداکارہ سجل علی ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

فلم ’موم‘ کی کہانی ایک سوتیلی ماں (سری دیوی) اور ان کی 18 سالہ بیٹی (سجل) کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم میں عدنان نے سجل کے والد اور سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024