• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم

شائع June 24, 2013

رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

 ریاض : سعودی حکام نے مسلح ڈکیتی کے الزام میں دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجینسی نے وازرت داخلہ کا بیان جاری کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ دو پاکستانیوں پربینک میں مسلح ڈکیتی کا الزام ثابت ہونے پر ان کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں۔

 رپورٹر نے بتایا کہ پیر کے روز سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں سزائے موت دی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کیمطابق سعودی عرب میں اس سال کے اوئل سے چون افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

 سرکاری اعدادو شمار پر اے یف پی کے مطابق دو ہزار بارہ میں خلیجی ملک میں چھہتر افراد کو سزائے موت دی گئی، جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے انہتر افراد کے بارے میں بتایا ہے۔

 ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، اور منشیات کی اسمگلنگ کی سزا سعودی عرب میں سخت اسلامی قانون کے تحت سزائے موت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024