• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پشاور: طوفانی بارش میں حادثات سے 2افراد ہلاک

شائع June 15, 2016

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور اور اس کے گرد و نوح میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

بارشوں کا سلسلہ دوپہر میں شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے دیواریں اور درخت گرنے کے بھی کئی واقعات سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

پشاور کے یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں سائن بورڈز بھی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ریسکیو 1122 نے 2 افراد کی ہلاکت اور 15 لوگوں کے مختلف واقعات میں زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ نشیبی علاقوں میں بعض گھروں میں پانی بھی داخل ہوا۔

پانی جمع ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی روڑ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، پنجاب کے بعد اب خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024