• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماروی سرمد کی درخواست پر حافظ حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج

شائع June 14, 2016

اسلام آباد: سماجی کارکن ماروی سرمد کی درخواست پر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حافظ حمد اللہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں دفعہ پانچ سو چھ اور دفعہ تین سو چورانوے شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق، مقدمہ دھمکی دینے اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے الزام کے تحت درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کے سینیٹر کی خاتون سے 'بدکلامی'

پولیس کے مطابق، حافظ حمداللہ کے خلاف ٹی وی چینلز کی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا۔

۔
۔

یاد رہے کہ تین روز قبل نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے ایک ٹاک شو میں حالیہ دنوں میں پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر ہونے والے مباحثے کے دوران سینیٹر حافظ حمد اللہ اس وقت شدید اشتعال میں آ گئے جب ماروی سرمد نے بیرسٹر مسرور کے اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف سخت موقف کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماروی سرمد،حمداللہ معاملے پر ٹی وی چینل کو نوٹس

ٹی وی شو کے دوران حافظ حمد اللہ نے مبینہ طور پر سماجی کارکن ماروی سرمد سے بدکلامی کی تھی جبکہ پروگرام میں شریک دونوں افراد نے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دی تھی، ماروی سرمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر جسمانی طور پر بھی تشدد کی کوشش کی گئی تھی۔

بعدازاں تلخ کلامی اور دھمکی آمیز گفتگو نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024