• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

مایا علی بولی وڈ ڈیبیو کے لیے تیار؟

شائع June 14, 2016

جب کوئی پاکستانی اداکار انڈیا میں ہو تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ کوئی بولی وڈ معاہدہ ہونے والا ہوتا ہے۔

دیار دل سمیت دیگر ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مایا علی بھی گزشتہ دنوں انڈیا گئیں جہاں انہوں نے ایک فلم پروڈکشن کمپنی سے بات چیت کریں گی۔

اس بات کا انکشاف مایا علی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کیا۔

مایا علی نے بتایا " انہوں نے میرے منیجر کو تین ماہ قبل فون کرکے میری دستیابی کے بارے میں پوچھا تھا، کسی بھی بات سے پہلے میں نے اپنی شرائط پیش کیں جس پر ان کے اتفاق کے بعد میرے ویزا پراسیس کا آغاز ہوا"۔

اس کے بعد مایا علی اپنے منیجر کے ہمراہ انڈیا روزانہ ہوئیں تاکہ پروڈیوسرز سے ملاقات کرسکیں۔

سعدیہ خان اور مایا علی
سعدیہ خان اور مایا علی

مایا علی کے مطابق " میں نے پروڈیوسرز، ہیرو اور ڈائریکٹر سے ملاقات کی، میں نے ان پر واضح کیا کہ وہ بولی وڈ میں کام کرنے کے لیے بے تاب نہیں کیونکہ پاکستان میں ان کے پاس بہت زیادہ کام ہے"۔

اگرچہ بات چیت ٹھیک رہی تاہم اب بھی کچھ چھوٹے مسائل حل ہونا باقی ہیں۔

مایا علی کا اس حوالے سے کہنا تھا " مجھے ملبوسات کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے، جب تک یہ مسائل حل نہیں ہوتے وہ فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھریں گی"۔

اگرچہ مایا علی نے پروڈکشن کمپنی کا نام نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اچھی فلموں کی تیاری کے حوالے سے جانا جاتا ہے، ماڈل سعدیہ خان سے بھی اسی فلم میں ایک کردار کے لیے رجوع کیا گیا تھا اور یہ دونوں اداکارائیں کمپنی سے بات چیت کے لیے اکھٹی ہوئی تھیں۔

اگر سب معاملات طے ہوجاتے ہیں تو مایا علی بولی وڈ میں فلم ڈیبیو کے لیے تیار ہوجائیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024