• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اہلکار فائرنگ سے ہلاک

شائع June 13, 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے شفیع کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایس ایچ او شبیر احمد پر فائرنگ کردی۔

ایک گولی پولیس اہلکار کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس اہلکار کی لاش کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے لیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز کوئٹہ کے کلی الماس علاقے میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024