• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کوہاٹ:افغان شہریوں کو کاروبار سمیٹنے کی آخری مہلت

شائع June 12, 2016

کوہاٹ: تحصیل ناظم کوہاٹ تیمورعلی خان نے بازار میں ہاتھ گاڑیوں اور دکانوں پر کاروبار کرنے والے افغان شہریوں کو، اپنا کاروبار عید الفطر تک سمیٹنے کی آخری مہلت دے دی۔

انہوں نے افغان شہریوں سے کہا ہے کہ وہ رمضان کے دوران پرانے جیل گراؤنڈ علاقے کے سستے بازار منتقل ہوجائیں، لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ مقامی عمائدین، جنہوں نے اپنی دکانوں کے اگلے حصے ان افغان شہریوں کو کرائے پر دے رکھے ہیں، دوبارہ انہیں بچانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔

تیمورعلی خان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں رہنے والے افغان شہری کھانے پینے اور بجلی کے مقامی وسائل پر بوجھ ہیں۔

ان افغان شہریوں کو اب عید الفطر کی آخری مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں کسی غیر ملکی کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تحصیل ناظم کوہاٹ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تحصیل میونسپل انتظامیہ میں کرپشن اور شاہانہ اخراجات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، جبکہ وہ کمیشن مافیا کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے تیمور خان کا کہنا تھا کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورے کے انتظامات کے کُل اخراجات صرف 12 ہزار روپے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاسی رہنماؤں کے دورے کے دوران ٹینٹس، کولرز، چائے اور دوپہر کے کھانے کے لیے فنڈز دینے سے انکار کردیا تھا، جبکہ مواصلات اور ورکس ڈیپارٹمنٹ نے رہنماؤں کے راستے میں قالین بچھانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کردیے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازوں کو رقم پینے کے پانی کی کمی اور شہر کی صفائی جیسے اصل مسائل پر خرچ کرنی چاہیے۔

یہ خبر 12 جون 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

محمد امین بٹ میرپور آزادکشمیر Jun 12, 2016 07:47pm
افغان چاہیے کے پی کے میں ہوں یا آزادکشمیر میں انہیں اب باعزت واپسی کیلئے رخت سفر باندهنا چاہیے پاکستان ان کی واپسی میں مزید تاخیر نہ کرے
ahmaq Jun 13, 2016 12:55pm
kiya tehsil naazim ko yeh ikhtiyar haasil hey?

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024