• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

علیل عبدالستار ایدھی کیلئے آرمی چیف کا گلدستہ

شائع June 11, 2016

انسانیت کی خدمت کرنے والی نامور شخصیت عبد الستار ایدھی کی خرابی صحت پر زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ لوگ پریشان ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے علیل عبدالستار ایدھی کو گلدستہ بھیجوایا اور ان کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرادی بھی میٹھادر کراچی میں عبدالستار ایدھی سے ملاقات کیلئے پہنچیں ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے وہاں عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا، ملاقات کے دوران فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آصفہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کیلئے عبد الستار ایدھی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ایدھی ہوم کلفٹن میں آصفہ بھٹو نے بچوں کے ساتھ افطار بھی کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔

آصف بھٹو نے بچوں کو بھرپور تعلیم حاصل کرنے کی تلقین بھی کی۔

خیال رہے کہ 1951 میں بالکل صفر سے آغاز کرنے والے عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو سب سے بڑا فلاحی ادارہ دیا، اور وہ ملک و قوم کے ہیرو سمجھے جاتے ہیں۔

کپڑوں کے 2 جوڑوں پر مطمئن ایدھی صاحب بغیر کھڑکی اور سفید ٹائلوں والے ایک کمرے میں رہائش پذیر ہیں، جس کے ساتھ ہی ان کے خیراتی ادارے کا دفتر موجود ہے۔ اس کمرے میں انتہائی کم سامان ہے، جس میں ایک بیڈ، ایک سنک اور ایک چولہا شامل ہے۔

ایدھی صاحب نے پاکستان کے غریب اور مفلس افراد کے لیے اس کام کا آغاز کیا تھا اور قوم کو اس حوالے سے متحرک کیا کہ وہ عطیات دیں اور کام کرنے میں مدد کریں، جس سے فلاحی اداروں کی کمی کی وجہ سے آنے والے خلاء کو دور کیا جاسکے۔

ایدھی کو نوبل امن انعام کے لیے کئی بار نامزد کیا جاچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024