• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماروی سرمدکی درخواست پرسینیٹرحمداللہ پرمقدمہ

اسلام آباد: سول سوسائٹی کی کارکن ماوری سرمد کی درخواست پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سینیٹر حمد اللہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے مبینہ طور پر سماجی کارکن ماروی سرمد سے بدکلامی کی تھی جبکہ ماروی سرمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر جسمانی طور پر بھی تشدد کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے سینیٹر کی خاتون سے 'بدکلامی'

ایک روز قبل نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے ایک ٹاک شو میں حالیہ دنوں میں پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر ہونے والے مباحثے کے دوران جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمد اللہ اس وقت شدید اشتعال میں آ گئے جب ماروی سرمد نے بیرسٹر مسرور کے اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف سخت موقف کی حمایت کی۔

ماروی سرمد کی سینیٹر حمد اللہ کے خلاف مقدمے کیلئے دی جانے والی درخواست— فوٹو : شکیل قرار
ماروی سرمد کی سینیٹر حمد اللہ کے خلاف مقدمے کیلئے دی جانے والی درخواست— فوٹو : شکیل قرار

اس واقعے کے بعد ماروی سرمد نے جے یو آئی ف کےسینیٹر حمد اللہ کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیں: حمد اللہ- ماروی تنازع: قومی اسمبلی میں احتجاج

ماروی سرمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پروگرام کےدوران سینیٹرحمد اللہ نےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، حمد اللہ نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کو ’ریپ‘ کی بھی دھمکی دی۔

ماروی سرمد نے درخواست میں مزید لکھا کہ وہاں موجود لوگوں نے سینیٹر حمد اللہ کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ بار بار مارنے کی کوشش کرتے رہے۔

ماروی سرمد کے مطابق پروگرام کے دوران سینیٹر حمد اللہ کی جانب سے غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی۔

ماروی سرمد کی درخواست پرتھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024