• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm

’چیئرمین پی سی بی شہریار خان مستعفی نہیں ہورہے‘

شائع June 11, 2016
شہریارخان بورڈ کے آئین کے مطابق پہلے باقاعدہ منتخب چیئرمین ہیں—فوٹو: اے ایف پی
شہریارخان بورڈ کے آئین کے مطابق پہلے باقاعدہ منتخب چیئرمین ہیں—فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ 17 اگست 2016 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد عہدے سے الگ ہونے کا ارادہ نہیں کیا۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ 'ہاں، میں خبروں میں بھی سنتا رہا ہوں کہ میں اگست میں اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں ہے، درحقیقت تاحال اس حوالے سے میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا'۔

پی سی بی کے نئے آئین کے مطابق شہریارخان پہلے باقاعدہ منتخب چیئرمین ہیں، واضح رہے کہ پی سی بی کا نیا آئین جولائی 2014 کو نافذ ہوا تھا۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انھیں 18 اگست 2014 کو پی سی بی کے آئین کے پیرگراف 7 کی شق 2 اور 3 کے تحت چیئرمین منتخب کیا گیا تھا جس کے مطابق چیئرمین کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے اور ایک شخص زیادہ سے زیادہ 2 دفعہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے شروع میں دوسال تک بورڈ کے چیئرمین کے طورپر کام کرنے کے لیے کہا گیا تھا کہ جب تک پی سی بی کے قانونی معاملات جو کورٹ میں موجود ہیں ٹھیک نہیں ہوتے'۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'لیکن مجھے آئین کی خاص شق کی بنیاد پر منتخب کیا گیا جو مجھے تین سال کی مدت پوری کرنے کی اجازت دیتا ہے تو یہ فیصلہ کسی اور کو نہیں بلکہ مجھے خود کرنا ہے'۔

پی سی بی کے آئین کے مطابق موجودہ بورڈ آف گورنرز کی تین سالہ مدت 17 اگست 2017 کو مکمل ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 'میں فیصلہ لینے سے قبل اپنے دوستوں، خیرخواہوں اور دیگر متعلقہ افراد سے مشاورت کروں گا لیکن اس وقت میں 17 جون سے چھٹیوں پر انگلینڈ جارہا ہوں'۔

اگر چیئرمین پی سی بی ایک ایسے وقت میں جب ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈیمی مدثر نذر کو حال ہی میں تعینات کرنے کے بعد عہدے سے الگ ہوجاتے ہیں اور اگر نئی انتظامیہ ان کے ساتھ کام کرنے میں ناکام ہوئی تو اس کی ذمہ داری کس کی ہوگی۔

یہ خبر 11 جون کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025