• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'ٹائر پھٹنے' کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شائع June 10, 2016

کراچی: شاہین ایئر انٹرنیشنل کے اسلام آباد سے مانچسٹر کےلئے ٹیک آف کرتے ہوئے مبینہ طور پر طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ڈان نیوز کے مطابق طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں جسے کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے جبکہ لینڈنگ سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر فیول ختم کرانے کے لئے ایئر پورٹ کے گرد طیارے کے چکر لگوائے گئے۔

مزید پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ

رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کےلیے ایمر جنسی نافذ کی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر حادثہ: پائلٹ کراچی سے گرفتار

شاہین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142 میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

طیارے کے گیئر میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے تھے.

اس سے قبل بھی پاکستان میں مختلف طیاروں کو حادثے پیش آتے رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ

اپریل 2012 میں بھوجا ایئرلائن کی فلائٹ 200-737 کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 127 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

اس سے قبل جولائی 2010 میں اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایئربلو کا طیارہ کریش ہونے سے 146 مسافر اور عملے کے 6 اراکین سمیت 152 افراد ہلاک ہوگئے تھے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024